اسلام آباد: عدالت نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل اور کمیٹی میں تمام مشیروں کی شمولیت غیر قانونی قرار دے دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست منظور کر لی ہے۔
عدالت کی جانب سے سنائے گئے محفوظ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مشیرخزانہ حفیظ شیخ کابینہ کمیٹی کے سربراہ نہیں ہو سکتے۔
وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دے دی
اس علاوہ کمیٹی میں مشیر کامرس، سرمایہ کاری اور مشیرادارہ جاتی اصلاحات کی شمولیت بھی غیرقانونی قرار دی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 25 اپریل 2019 کا کابینہ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ارادت نے محسن شاہنواز رانجھا کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔