کراچی : قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لنکا پریمیئر لیگ کے اگلے میچز کھیلنے سے معذرت کر لی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر فوری طور پر گھر جانا پڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی لنکا پریمیئرلیگ میں اپنی ٹیم کوجوائن کروں گا۔
Unfortunately I have a personal emergency to attend to back home. I will return to join back my team at LPL immediately after the situation is handled. All the best.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 2, 2020
خیال رہے کہ شاہد آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔