موٹر وے پولیس کا بروقت اقدام: مسافر بس کو جلنے سے بچا لیا

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: موٹروے پولیس کے بروقت اقدام نے مسافر بس کو جلنے سے بچا لیا۔ بس میں موجود تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے پر کام شروع

ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی سے ساہیوال جانے والی مسافر بس کے ٹائروں میں پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹر وے ایم فور پر آگ لگ گئی تھی۔ آگ چلتی ہوئی بس میں لگی تھی۔

بس کے ٹائروں میں لگی آگ دیکھ کر موٹر وے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس کو روک لیا۔

موٹر وے پولیس نے فوری طور پر مسافروں کو بس سے بحفاظت اترنے میں مدد دی اور بس کو سڑک کی ایک سایڈ پہ لگوایا۔ موٹر وے پولیس کے بروقت اقدام کی وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

مردان: مسافر کوچ کو حادثہ، 17 زخمی

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مسافروں سے بھری ہوئی بس راولپنڈی سے ساہیوال جا رہی تھی۔


متعلقہ خبریں