سندھ: گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے سیکیورٹی فیچر والے اسمارٹ کارڈ کا اجراء

سندھ: گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے سیکیورٹی فیچر والے اسمارٹ کارڈ کا اجراء

کراچی: محکمہ ایکسائز سندھ  نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے سیکیورٹی فیچر والے ایم وی آر اسمارٹ کارڈ کا اجراء کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ  سیکیورٹی فیچر والے  اسمارٹ کارڈ سے فوری رجسٹریشن کے ساتھ   تحفظ بھی  حاصل ہو گا۔ اسمارٹ کارڈ کے اجراء سے جعلی رجسٹریشن بک کا خاتمہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے گاڑی کی ملکیت کا تعین آسان ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: صوبہ سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر سندھی اجرک کا لوگو چسپاں کرنے کا منصوبہ

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کے مطابق گاڑیوں کے مالکان پرانی رجسٹریشن بک کی جگہ سیکیورٹی فیچر والا ایم وی آر اسمارٹ کارڈ حاصل کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کے مطابقہر قسم کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے اسمارٹ کارڈ جاری کئے جائیں گے جن کے اجراء کے لیے مشینیں کراچی میں لگائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جاری ہونے والی رجسٹریشن بک کو بھی اسمارٹ کارڈ پر منتقل کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں