اسلام آباد: ٹریل فائیو سے لاپتا ہونے والے طالب علم کی لاش مل گئی

ٹریل فائیو

اسلام آباد کے ہائیکنگ ٹریل فائیو سے لاپتا ہونے والے طالبِ علم کی نعش مل گئی، پولیس کی جانب سے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانا سیکرٹریٹ کے علاقے مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو سے بچے کی لاش ملی ہے۔ نعش مبینہ طور پر دوستوں کے ساتھ ہائیکنگ کے لیے جانے والے طالب علم کی ہے۔

مارگلہ ہلز کے ٹریل تھری میں خاتون سے زیادتی کا ملزم گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیڈ باڈی کی اطلاع فارسٹ اور انوائرمنٹ کے لوگوں کی جانب سے دی گئی ہے۔ ڈیڈ باڈی ایک گہری کھائی میں ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیم تاحال ڈیڈ باڈی نکالنے میں ناکام ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق بچے کی ڈیڈ باڈی کو نکالنے کے لیے لوہے دندی والا راستہ استعمال کیا جائے گا۔ جائے وقوعہ پہنچ کر ایس پی خود لواحقین کے ہمراہ موقع پر تصدیق کریں گے۔

والدہ اور لواحقین کو بلوایا جارہا ہے تاکہ ڈیڈ باڈی کی شناخت کرسکیں، محکمہ جنگلات کے عملہ نے جو حلیہ بتایا ہے اس سے اور کپڑوں کی شناخت و جسامت سے وہی بچہ معلوم ہورہا ہے۔

مارگلہ ٹریلز پیٹرول یونٹ کا افتتاح کردیا گیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے سے طالبِ علم مبینہ طور پر اغواء ہوگیا تھا۔ پولیس ایف آئی آر کے مطابق طحہٰ نامی طالب علم دوستوں کے ساتھ ہائیکنگ کے لیے ٹریل فائیو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق طحہٰ ٹریل فائیو پر دوستوں سے بچھڑ گیا، طحہٰ کے دوستوں نے گھر فون کر کے پوچھا کہ طحہٰ گھر آیا یا نہیں۔


متعلقہ خبریں