خیبر پختونخوا کابینہ میں رد وبدل کا امکان ، 3 ارکان کی وزارت خطرے میں پڑ گئی

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کابینہ میں رد وبدل کا امکان ، تین ارکان کی وزارت خطرے میں پڑ گئی۔

سنی اتحاد کونسل کے ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کو شکایات لگا دیں، ارکان اسمبلی نے کابینہ ممبران پر فون نہ اٹھانے کا بھی الزام لگایا۔

صوبے کے شیئر پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، وفاق فنڈز جاری کرے،علی امین گنڈا پور

ذرائع نے بتایا کہ ارکان اسمبلی نے شکوہ کیا کہ کابینہ ممبران ملاقات کیلئے بھی میسر نہیں ہوتے جس کی وجہ سےعوام کے کام کروانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ کابینہ ممبران کا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے، سب کو جواب دہ بنایا جائے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف لینے کا حکم

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ارکان اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ پارٹی قائد سے ملاقات میں وزراء کی کارکردگی پیش کروں گا،مشاورت کے بعد کابینہ ممبران سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا۔


متعلقہ خبریں