اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں غیر ملکی سیاح کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں پولینڈ سے آئے سیاح کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق غیر ملکی سیاح کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں متاثرہ پولینڈ کے شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی،ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا

مقدمے کے متن کے مطابق پولینڈ کا شہری ایف 6 سے ہوٹل کی جانب جارہا تھا جب کار میں سوار 2 افراد نے اسے روک کر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا۔ ملزمان نے بیگ سرچنگ کے دوران 700 یورو، 700 ڈالر اور 1000 پاکستانی روپے نکال لیے۔

مقدمے میں بتایا گیا کہ ملزمان نے سرچنگ کے بہانے بیگ سے پیسے نکال کر گاڑی تیز رفتاری سے دوڑا دی۔


متعلقہ خبریں