افریقہ کی سب سے بڑی مسجد “جامع الجزائر” کی تصاویری جھلکیاں


الجیریا میں افریقہ کی سب سے بڑی مسجد “جامع الجزائر” کا افتتاح کردیا گیا۔ مسجد میں ایک لاکھ بیس ہزار افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الجیریا کے دارالحکومت میں تعمیر کی گئی جامع الجزائر پر ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔

مسجد کا افتتاح پیغبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے موقع پر کیا گیا ہے۔ اس مسجد کی تعمیر چینی کمپنی نے کی ہے۔

مسجد کی تعمیر 2012 میں صدر عبدالعزیز بوتفليقہ کے دور میں شروع ہوئی تھی اور ڈیڑھ سال قبل اسے مکمل کر لیا گیا تھا۔

جامعہ مسجد تقریباً 70 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔  جامع الجزائر کی منفرد بات یہ بھی ہے کہ اس کا مینار 267 میٹر بلند ہے اور اسے دارالحکومت کے چاروں اطراف سے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الجزائر مسجد کے اندرونی حصے کو نیلے رنگ کے سنگ مرمر اور خاص لکڑی سے تعمیر کیا گیا ہے۔ دیواروں پر عربی میں خطاطی کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔

الجزائر مسجد 12 عمارتوں پر مشتمل ہے جن میں 10 لاکھ کتابوں والی ایک لائبریری، لیکچر ہال، اسلامی تاریخ اور آرٹ کا میوزیم، ریسرچ سینٹر، باغ اور پانی کے فوارے شامل ہیں۔

جامع الجزائر سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مسجد نبویﷺ کے بعد دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسجد ہے۔


متعلقہ خبریں