لاہور: پنجاب کے 4 ہزار 200 اسکولز کا بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب کے 52 ہزار اسکولوں میں سے ایک ہزار 200 اسکولز میں بجلی کی کنکشن ہی نہیں ہیں جبکہ 3 فیصد اسکول چار دیواری سے محروم ہیں۔
پنجاب کے ایک فیصد سرکاری اسکولز جن کی تعداد 500 سے زائد ہے وہ صاف پانی سے محروم ہیں جبکہ 500 سے زائد اسکولوں میں ٹوائلٹ نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق اسکولوں میں سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے 31 اکتوبر کو دوبارہ اسکول شماری کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی بڑھ گئے
محکمہ اسکولز کے مطابق اسکولوں کے سروے کے دوران والدین کی ماہانہ آمدن، بچوں کا ب فارم، اساتذہ کی تربیت اور دیگر ڈیٹا دکھایا جائے گا جبکہ پنجاب کے 11 اضلاع میں ماڈل اسکولز بنائے جا رہے ہیں جن میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔