پاکستان بچانے کیلیے اکھٹا ہوئے ہیں، اب عمران کا احتساب ہوگا: احسن اقبال


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن گزشتہ دو سال سے جھوٹے احتساب کا سامنا کررہی ہے لیکن اب عمران خان کا احتساب ہو گا۔

لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر شبلی فراز کا چیلنج قبول کرلیا

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی تھی کہ جلسوں کی اجازت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی کہتے تھے کہ گو عمران گو کا نعرہ لگا تو گھرچلا جاؤں گا لیکن اب حکومت جلسوں کے اعلان سے خوفزدہ ہو گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آج ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم پاکستان اوراس کی معیشت کو بچانے کے لیے اکھٹا ہوئے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ ارباب اقتدار کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ عدالتیں کریں گی۔

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ حکمران اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے روزآنہ جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

عمران خان نے انتقام کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، خواجہ سعد رفیق

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس امید کا اظہار کیا کہ انتظامیہ ہمارے پر امن جلسوں میں رکاوٹ کھڑی نہیں کرے گی۔ انہوں نے واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر جلسے کو روکنے کی کوشش کی گئی اور اس کے ردعمل میں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا عوام الناس کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ملک کو مہنگائی سے بچانا ہے تو کل اپنا قومی فرض سمجھ کر جھوٹ اور ظلم کی سرکار کے خلاف ووٹ کاسٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں تاریخی جلسہ ہو گا۔

حکومت کی نااہلی سے معیشت تباہ ہو گئی، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور میں پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں