گوجرانوالہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کو16 اکتوبر کے دن جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی مشروط اجازت مل گئی ہے۔
گوجرانوالہ جلسہ: حکومت کی سانس چڑھ گئی اور ٹانگیں کانپنے لگی ہیں، ن لیگ
ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کچھ دیر میں این او سی جاری کردیں گے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی قیادت نے جی ٹی روڈ پہ جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔ پی ڈی ایم کی قیادت کی جانب سے گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر جلسہ اب جی ٹی روڈ پر ہو گا۔
اپوزیشن کے بیانیے کے خلاف وزیراعظم کا خود میدان میں اترنے کا فیصلہ
ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت سے کہا گیا ہے کہ وہ جلسے کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔
ذرائع کے مطابق جلسے کے دن شہر کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی کے لیے کنٹینرز لگائے جائیں گے اور کسی بھی بڑی گاڑی کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
شہزاد اکبر اپنا ٹکٹ کرالیں، جلد آپ کا حساب ہو گا: شاہد خاقان عباسی
ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ڈی ایم کی قیادت سے کہا جائے گا کہ جلسہ گاہ تک صرف پیدل افراد کو جانے کی اجازت ہو گی۔