اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے پڑوسی ممالک سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے پاکستان اور چین پر سرحدی تنازعات کا الزام لگایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان آرایس ایس، بی جے پی حکومت کے بیانیےکا ثبوت دیتا ہے، یہ بھی ہندوستانی حکومت کے پاکستان کے ساتھ ناقابل برداشت جنون کا ایک اور مظہر ہے۔
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے، دفتر خارجہ
زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان پاک چین دوستی کے خلاف بھارت کے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کی مذمت کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کے خلاف الزامات لگانے والا بھارت خود ریاستی دہشتگردی کا ڈھٹائی کا مظاہرہ کرنے والاملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرایس ایس، بی جے پی حکومت خطے کا امن، استحکام اور سلامتی کو درہم برہم کر رہی ہے۔