کراچی: اسٹریٹ کرائم میں خطرناک حد تک اضافہ


کراچی: سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے کہا ہے کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے۔

سی پی ایل سی کی جاری تازہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا گراف روز بہ روز اوپر جانے لگا ہے۔ کراچی میں رواں سال ستمبر کے ماہ میں  موٹر سائیکل لفٹنگ اور موبائل فون چھیننے کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق رواں سال ماہ ستمبر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں 3 ہزار 9 سو سے تجاوز کر گئیں۔

مزید پڑھیں: سی پی ایل سی چیف: غازی جوانوں کیلیے موٹرسائیکلوں کا تحفہ

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال ستمبر کے ماہ میں موٹر سائیکل چوری  ہونے کے واقعات میں 28 فیصد اضافہ ہوا جبکہ موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں 45 فیصداضافہ ہوا۔

سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکلیں چوری کیے جانے کے واقعات کی تعداد بھی  ستمبر 2019 میں 2 ہزار 806 رہی۔

سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق  موبائل فون چھیننے کی وارداتیں بھی گزشتہ سال ستمبر کی نسبت رواں سال 29 فیصد زیادہ رپورٹ ہوئیں۔  ستمبر 2019 میں شہریوں کو ایک ہزار 735 جبکہ رواں برس 2 ہزار 471 موبائل فونز سے محروم کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں