کراچی: چور قرار دے کر ہلاک کیا گیا نوجوان تاجر نکلا

Murder

فوٹو: فائل


کراچی: شہر قائد میں چور قرار دے کر تشدد سے ہلاک کیا گیا نوجوان تاجر نکلا۔

طارق روڈ کے قریب پولیس نے مبینہ طور پر تشدد اور قتل میں ملوث بنگلے کے مالک کو گرفتار کر لیا۔ مبینہ چور کی ہلاکت کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا جس میں قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ 2 روز قبل طارق روڈ کے قریب پی ای سی ایچ ایس نورانی چورنگی کے قریب پیش آیا تھا۔ قانون ہاتھ میں لینے پر پولیس نے بنگلے کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔

مارے گئے مبینہ چور کی شناخت غلام شبیر کے نام سے ہوئی جو پرندوں کی خریدوفروخت کا کام کرتا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار بنگلے کے مالک نے ہی غلام شبیر پر پرندوں کی چوری کا الزام لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی کے لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو مروایا، فیصل واوڈا

پولیس کے مطابق مقتول غلام شبیر کا کوئی کریمنل ریکارڈ بھی سامنے نہیں آیا۔ گرفتار بنگلے کے مالک کے مطابق غلام شبیر اس کے گھر کے اندر سے پرندے چوری کر رہا تھا۔

مقتول کے بھائی طاہر نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے بھائی کے پاس لاکھوں روپے کے پرندے موجود ہوتے تھے اسے چوری کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ میرے بھائی کو لین دین کے تنازعے پر چور قرار دے کر تشدد کر کے مارا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں