عدالت کا پاکستان اسپورٹس بورڈ کے افسر شاہدالاسلام کو ہٹانے کا حکم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ میں گریڈ 19 کے افسرمحمد شاہد الاسلام کی تعیناتی کو غیرقانونی قرار دے دیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسپورٹس بورڈ میں تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) شاہد الاسلام کوعہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے 18 اکتوبر 2013 کے شاہد الاسلام کی پروموشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔ شاہد الاسلام کی بطور ڈپٹی ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ تعیناتی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زمبابوے سیریز میں کوشش ہو گی بہترین کھلاڑیوں کو موقع دیں، بابر اعظم

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شاہد الاسلام کے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کے دوران کیے گئے فیصلے برقرار رہیں گے۔

گزشتہ ماہ  اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے بھرتی کیے گئے ملامین کی پاکستان اسپورٹس بورڈ میں تعیناتیوں کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ عدالت نے گریڈ ایک سے 19 تک 10 ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں