سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو خود کش بمبار گرفتار

۔—فائل فوٹو۔


پشاور: فاٹا اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

بدھ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران دو خود کش بمبار حراست میں لیے ہیں۔

نعمت اللہ اور صدیق اللہ نامی دہشت گرد افغانستان سے پاکستان داخل ہوئے تھے جنہیں بروقت گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ فاٹا اور خیبرپختونخوا کے علاقوں سرائے نورنگ، کوٹکا شاہ، گولی خان اور لکی مروت میں آپریشن کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس سمیت مواصلاتی آلات اور اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں