چیئرمین نیب کا تمام اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے اقدامات اٹھانے کا حکم


لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے تمام مفرور اور اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے قانونی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔

نیب اعلامیے کے مطابق دورہ لاہور کے دوران چئیرمین نیب کو وزیر اعلی پنجاب کیخلاف شراب لائسنس سے متعلق بریفنگ دی گئی

اس کے علاوہ چئیرمین نیب کو شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں پیش رفت بارے آگاہ کیا گیا اور مریم نواز کیخلاف جاری انکوائری مین نوارلاامین مینگل اور احد چیمہ سے متعلق بریفنگ دی گئی

اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب کو سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کیخلاف انکوائری سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر علیم خان کی انکوائری سے متعلق بھی چئیرمین نیب کو بریفنگ دی گئی۔

زیادہ کرپشن ہو گی تو زیادہ مقدمات رجسٹرڈ ہوں گے، چیئرمین نیب

چئیر مین نیب نے تمام کیسز کی تحقیقات کو میرٹ کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدعنوان عناصر کیخلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز تحقیقات پر یقین رکھتے ہیں۔ چئیرمین نیب نے ہدایت کی کہ نیب افسران تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انویسٹی گیشن قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں۔


متعلقہ خبریں