چنیوٹ میں 30 بوسیدہ عمارتیں خطرناک قرار


چنیوٹ: چنیوٹ میں 30 بوسیدہ عمارتیں خطرناک قرار دے دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے خطرناک قرار دے گئیں 30 عمارتوں کے رہائشیوں کو عمارتیں خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بوسیدہ عمارتوں کے رہائشیوں کو آخری نوٹس بھیجوا دیا گیا ہے اور بلڈنگ انجینئرز اور متعلقہ ادارے کی تصدیق تک عمارتوں کو کلیئر نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمارتوں کے مالکان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اور چھ ماہ قید بھی ہوسکتی ہے۔

گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے کورنگی میں چار منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ سات زخمیوں کو عمارتی ملبے سے نکال کر علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:کورنگی میں گرنے والی عمارت کا ریسکیو آپریشن مکمل

ہم نیوز کے مطابق کورنگی میں اللہ والا ٹاؤن کے علاقے میں رہائشی عمارت زمیں بوس ہوئی تو ابتدا میں ملبے سے ایک 15 سالہ لڑکے کی نعش برآمد ہوئی تھی۔ رات گئے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے دوران مزید دو افراد کی نعشیں برآمد ہوئیں تھیں تاہم مجموعی طور پر عمارت کے ملبے سے چار افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔


متعلقہ خبریں