تفتان بارڈر سے گرفتار 197 پاکستانی لیویز انتظامیہ کے حوالے


اسلام آباد: پاک ایران بارڈر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے197 پاکستانیوں کو گرفتار کر کے لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق ایران میں سفری دستاویزات کے بغیر سفر کرنے والے پاکستانیوں کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر کے سخت سیکیورٹی میں پاک ایران بارڈر سے متصل راہداری گیٹ پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کیا ہے۔

طورخم بارڈر سے دوہری شہریت رکھنے والا مبینہ افغان ایجنٹ گرفتار

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے عملے نے گرفتار پاکستانیوں کی اسکریننگ مکمل کی جس کے بعد انہیں لیویز تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایف آئی حکام ان سے مزید تفتیش کریں گے۔


متعلقہ خبریں