نیب کا سہیل انور سیال کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کے گھر پر چھاپہ

نیب کا سہیل انور سیال کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کے گھر پر چھاپہ

لاڑکانہ: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سہیل انور سیال کے بعد ان کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کا وزیر آپباشی سندھ سہیل انور سیال کی رہائش گاہ پر چھاپہ

ذرائع ہم نیوز کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم اسد کھرل کے گھر پر موجود ہے اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نیب ٹیم نے اسد کھرل کی ملکیت کی تحقیقات کے لیے ان کےگھر پر چھاپہ مارا۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے وزیر آب پاشی سندھ سہیل انور سیال کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔

صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے سہیل انور سیال اور شرجیل میمن کی عبوری ضمانت منظور کرلی

نیب ٹیم نے گاؤں فرید آباد سمیت تین مقامات پر کارروائی کی۔

سہیل انور سیال کا اس بابت کہنا ہے کہ نیب سیاسی انتقامی کارروائی پر اتر آیا ہے، بے نامی رہائشگاہ کا جواز بنا کر چھاپہ مارا گیا۔

وزیر آب پاشی سندھ نے کہا کہ گاؤں فرید آباد میں جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہ میرے والد کے نام ہے۔

ان کا مید کہنا تھا کہ نیب نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ 2019میں انکوائری شروع کی گئی جب کہ والد کا انتقال اس سے قبل ہو چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل انور سیال کا بیان ، بلاول بھٹو بھی ناراض

وزیر سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ نیب کی کارروائی میرے والد کے قبر کا ٹرائل ہے۔


متعلقہ خبریں