پال پوگبا میں کورونا وائرس کی تشخیص


لندن : انگلش پریمیئر لیگ کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈ فیلڈر پال پوگبا کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر پال پوگبا یوئیفا نیشنز لیگ کے مقابلوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔

ٹیم مینجر کے مطابق انہیں دیگر کھلاڑیوں سے الگ کر دیا گیا ہے۔ نیشنز لیگ میں فرانس کا پہلا میچ پانچ ستمبر کو سویڈن کے ساتھ ہو گا۔

دنیا کے تیز ترین شخص یوسین بولٹ کو کورونا نے لپیٹ میں لے لیا

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دنیا کے تیز ترین شخص یوسین بولٹ بھی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے تھے۔

مہلک وبا سے متاثر ہونے کے بعد انہوں نے ازخود سماجی تنہائی ( آئی سو لیٹ) اختیار کرلی ہے۔

مریض کے بولنے سے بھی کورونا وائرس پھیل سکتا ہے، برطانوی ڈاکٹر

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوسین بولـٹ نے 34 ویں سالگرہ کی خوشی میں مہلک وبا کے حوالے سے بتائے جانے والے ایس او پیز کو یکسر نظر انداز کردیا تھا۔

پاکستان میں کورونا سے مزید9 اموات

ہم نیوز نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ سالگرہ کی خوشی میں منعقد ہونے والی پارٹی میں نہ تو شرکا نے ماسکوں کا استعمال کیا اور نہ ہی سماجی فاصلوں کو ملحوظ خاطر رکھا۔

کورونا وائرس: دنیا میں 8 لاکھ 12 ہزار سے زائد اموات

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوسین بولٹ کا جب کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے از خود سماجی تنہائی اختیار کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں