مائیکرو سافٹ کا ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کو ختم کرنے کا فیصلہ

دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا بریک ڈاؤن

نیویارک: مائیکرو سافٹ نے 25 سال بعد براؤزر ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی کا کہنا ہے کہ براؤزر 17 اگست 2021 کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جائے گا۔

مائیکروسافٹ کے مطابق ویب ایپ اب انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 کو سپورٹ نہیں کرتا جس کے بعد براؤزر کی جگہ مائیکرو سافٹ ایج سامنے آئے گا۔

ٹیکنالوجی کمپنی کا کہنا ہے کہ بہت ساری ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کر رہی ہیں تاہم مائیکروسافٹ ایک ساتھ دو براؤزر رکھنے سے بچنا چاہتا ہے اس لیے انٹر نیٹ ایکسلورر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مائیکروسافٹ نے’کورونا وائرس ٹریکر‘متعارف کرا دیا

رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کا نیا براؤزر اسی ٹیکنالوجی کے تحت کام کرے گا جو معروف ویب براؤزر گوگل کرؤم میں استمال ہوتی ہے۔ مائیکروسافٹ ایج میں گوگل کرؤم سے مختلف اور جدید فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں