کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.0ریکارڈ

earth quick

کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ اسکی گہرائی 10 کلومیٹر اور فاصلہ شمال میں 40 کلومیٹر تھا۔

کراچی میں زلزلہ 5 بج کر 16 منٹ پر رپورٹ ہوا ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

خیال رہے کہ تین روز قبل کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز خضدار سے 60 کلومیٹر دور تھا۔

اسلام آباد، راول پنڈی اور گردونواح میں زلزلہ

یاد رہے کہ دو ماہ قبل جڑواں شہروں راول پنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر  زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔

مردان، نوشہرہ، شانگلہ اور گردونواح میں بھی زلزلے آیا جب کہ مالاکنڈ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں