سینیٹ: حکومت اسٹیل ملز کی بحالی کی کوشش کر رہی ہے، حماد اظہر

سینیٹ: 52 اراکین گیارہ مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت اسٹیل ملز کی بحالی کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کو جوائنٹ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر چلانے کا آپشن بھی موجود ہے۔

سینیٹ: حزب اختلاف کا بلوں کی منظوری مؤخر کرنے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ نجکاری پالیسی کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں کریں گے اورچلا کردکھائیں گے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ لیکن اب حکومت پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کرنے جا رہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ملک میں کورونا کی صورتحال اورغیرملکی امداد کی تفصیل بھی سینیٹ میں پیش کردی گئی۔ تفصیل وفاقی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔

سینیٹ: انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں مزید ترمیم کا بل منظور

پیش کردہ تفصیل میں کہا گیا ہے کہ 15 ممالک اوربین الاقوامی اداروں نے پاکستان کوامداد دینے کا وعدہ کیا تھا۔

وفاقی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے پیش کردہ تفصیل میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک نے 3302.06 ملین ڈالرز رقم فراہمی کا وعدہ کیا۔

ہم نیوز کے مطابق سینیٹ میں پیش کردہ تفصیل میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے 2660.35 ملین ڈالرز تقسیم کی جا چکی  ہے۔

سینیٹ میں پیش کردہ تفصیل میں وفاقی وزارت اقتصادی امور نے بتایا ہے کہ امداد دینے والوں میں امریکہ، چین، برطانیہ، کینیڈا، جاپان اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

پولیو کے بڑھتے کیسز کو زیر بحث لانے کی تحریک سینیٹ میں پیش

پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد دینے والے اداروں میں آئی ایم ایف، ورلڈبینک ،اےڈی بی،اے آئی آئی بی، اوایف آئی ڈی اور فرانس(اے ایف ڈی) شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سینیٹ نے اسلام آباد دارالخلافہ ٹرسٹ بل 2020 منظورکرلیا ہے۔ بل وفاقی وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے پیش کیا۔


متعلقہ خبریں