سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 سو روپے کا اضافہ

سونا

کراچی: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 سو روپے اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار400 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 2 ہزار 23 روپے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعے کو صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار200 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد  فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 600 روپے ہو گئی تھی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کی کمی

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار457 روپے کی کمی کے بعد  نئی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار537 روپے ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعرات کو بھی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار900 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہو گئی تھی۔

جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار487 روپے کی کمی کے ساتھ  ایک لاکھ 8 ہزار110 روپے ہو گئی تھی۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 168.16 روپے کا ہوگیا۔


متعلقہ خبریں