سندھ ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ 

عدالت نے شوگر انکوائری کمیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رپورٹ کالعدم قرار دی ہے اور  نیب ، ایف بی آر اور ایف آئی اے کو الگ الگ انکوائری کا حکم دیا ہے۔

عدالتی نے حکم دیا ہے کہ نیب اور ایف بی آر کو گزشتہ کمیشن رپورٹ سے ہٹ کر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے۔ کمیشن میں شوگر انڈسٹری سے متعلق معلومات رکھنے والوں کو بھی شامل کیا جائے۔

اس کے علاوہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ کسی کو غیر قانونی یا ناجائز سبسڈی دی گئی ہے تو پتا لگایا جائے اور کسی حکومتی عہدیدار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تو تحقیقات کی جائیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس قوانین کے مطابق تحقیقات کرے جب کہ ایف آئی اے بھی اس حوالے سے از سر نو تحقیقات کرے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن اور اسٹیٹ بینک اپنی ذمہ داری ادا کریں۔


متعلقہ خبریں