پنجاب میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، میاں اسلم


لاہور: صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کے تعاون سے 89 ووکیشنل اداروں میں طلبہ کی گریڈنگ کا نظام اپگریڈ کیا گیا۔

اسلم اقبال نے کہا کہ حکومت پنجاب نے انڈسٹریلائزیشن کے حوالے سے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔ ہم نے انڈسٹریل زونز میں ٹرینڈ بچے لانے ہیں تاکہ فیکٹریاں چل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا میں پچھلے ایک ڈیڑھ سال کے دوران اصلاحات کیں۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے ٹیوٹا کے 83 اداروں کو سی بی ٹی اے کی طرز سے چلا رہے ہیں۔

اسلم اقبال نے کہا کہ اکنامیکل زونز میں اب ہمارے پاس ہیومن ریسورس کم پڑ رہا ہے۔ 55 فیصد انڈسٹریز کھل چکی ہیں تاہم 45 فیصد اب بھی بند ہیں۔ 45 فیصد انڈسٹریز کو بھی نیگیٹو سے لا کر پازیٹو میں کے کر جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کاروبار سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے لاہور میں قائداعظم بزنس پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ کوئی بھی قوم انڈسٹریلائزیشن کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کو بزنس پارک کے قیام پر مبارک باددیتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نےکا کہنا تھا کہ سنگا پور نے منصوبہ بندی کے تحت ترقی کی اور ہم سے آگے نکل گیا۔ بدقسمتی سے ملک میں طویل مدت منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ حکومت کی سمت درست ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ 1960 کے بعد پاکستان میں کوئی پلاننگ نہیں ہوگی۔ ہماری صرف یہ پلاننگ ہوگی ہے کہ الیکشن کیسے جیتیں۔ ماضی میں صرف سیاسی مفاد کو مدنظر رکھ کر قلیل مدت منصوبہ بندی کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ منصوبے کے حوالےسے تمام مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت تعاون کریگی۔ اس پارک کی لوکیشن بھی بہت زبردست ہے۔

و زیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔ 50لاکھ گھر بنانے ہیں جس کیلئے نیا پاکستان ہاوَسنگ اتھارٹی بنائی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا وزیراعظم رہنا ہر پاکستانی کی زندگی کیلئے خطرہ ہے، بلاول

وزیراعظم نے کہا تھا کہ پنجاب کے تمام مسائل کو حل کریں گے۔ سسٹم ایسا ہے کہ کسی کو آسانی سے کام کرنے نہ دیا جائے۔ غریبوں کے لیے 50لاکھ گھر بنانے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی وزیر حماد اظہر سے کہوں گا کہ بزنس پارک سے متعلق مسائل حل کریں۔ حماد اظہر ڈائنامک وزیرصنعت ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کے اداروں میں اصلاحات ایک دن میں نہیں ہوتیں۔ہمارا سسٹم ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ سرخ فیتہ کلچر کسی کو کم نہیں کرنے دیتا۔حکومتی اداروں میں اصلاحات کا عمل شروع کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں