کراچی: گھنٹوں گزر گئے، کئی علاقوں میں بجلی بحال نہیں ہوسکی

بجلی کی لوڈ شیڈنگ: ظلم بند نہ ہوا تو عوامی احتجاج پر مجبور ہونگے، ایم کیو ایم

کراچی: شہر قائد میں ہونے والی بارش کے سبب شہر کے کئی علاقوں میں بجلی تاحال بحال نہیں ہو سکی ہے جب کہ شہر میں پانی کی قلت کا مسئلہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔

مون سون کا تیسرا سپل شروع، کراچی کو پانی وبجلی کی فراہمی معطل

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود 150 فیڈرز سے اب تک بجلی کی فراہمی بحال نہیں کی جا سکی ہے۔

خدا کی بستی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس گھنٹوں سے ان کے علاقے میں بجلی معطل ہے اور کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔

پی ای سی ایچ ایس کے مکینوں نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ گزشتہ آٹھ گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

کراچی: کے الیکٹرک نے ایک مرتبہ پھر ہری جھنڈی دکھا دی

ہم نیوز کے مطابق پہلوان گوٹھ کے مکینوں نے اپنی روداد بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں گزشتہ دس گھنٹوں سے بجلی نہیں ہے اور کوئی شکایات پہ کان دھرنے کو بھی تیار نہیں ہے۔

کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاوَن، لانڈھی، لیاقت آباد، ناظم آباد، نیوگولیمار اور لیاری کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقوں میں بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی جاری ہے جس کی وجہ سے الیکٹرانک آلات کو نقصان پہنچنے کے شدید خطرات لاحق ہیں۔

کراچی: گجر نالہ بپھر گیا، گندا پانی مکانات میں داخل ہو گیا

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ گھارو، پیپری اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشنوں پر بھی بجلی کی فراہمی شام چار بجے سے معطل ہے جس کی وجہ سے شہر قائد کو تقریباً 550 ملین گیلن پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں