ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کا ایک اور ملزم گرفتار



کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم جنید کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم جنید کو بہادرآباد میں دھوراجی سے گرفتار کیا گیا اور یہ حوالہ ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک کا کارندہ اور منی ایکسچینج کمپنی کا مینجر ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقوم فراہم کی جا رہی تھیں۔ رقم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور ہتھیاروں کی خریداری میں استعمال ہوتی تھی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم جنید کے دیگر ساتھی دبئی میں حوالہ ہنڈی کا کام کرتے ہیں۔ بھارت سے محمود صدیقی گروپ بذریعہ ای میل ر ا ملزمان کو ٹاسک دیتا ہے۔ ملزم جنید سے لیپ ٹاپ یو ایس بی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کےخفیہ نیٹ ورک سے وابستہ ملزم گرفتار

گزشتہ روز بھی ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ مبینہ ملزم یاسین کو گرفتار کیا تھا۔ مذکورہ کارروائی بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی تھی۔

ملزم یاسین کو صدر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے جاری ہیں اور ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ملزمان کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کا اہم رکن گرفتار کیا تھا۔

ملزم ظفر فائربریگیڈ میں سرکاری ملازمت بھی کرتا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ظفر کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جب کہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔  را سلیپر سیل کو فنڈز فراہم کرنے والے منی ایکسچینج کمپنی کے دو ملازمین کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں