کراچی: بلدیہ عظمی کراچی کےعباسی شہید اسپتال میں کورونا آئسولیشن وارڈ کا افتتاح کر دیا گیا ہے.
ایک سو 30 بستر پر مشتمل کورونا آئسولیشن وارڈ تیار کیا گیا ہے، وارڈ میں ایچ ڈی یو اور آئی سی یو بیڈز بھی شامل ہیں جبکہ کورونا وارڈ میں 18 وینٹیلیٹرز بھی موجود ہیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے عباسی شہید اسپتال کا دور کیا ہے۔ اپنے دورے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مئیر کراچی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور بنیادی طور پر صوبوں کی زمہ داری ہے کہ مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دو مہینے کے اندر اندر دو ہزار بیڈز رکھنے ہیں اس وارڈ کو انفیکشئیس ڈیسیز اور ماڈرن لیبارٹری بنانا چاہتے ہیں کورونا کے علاج کی سہولیات کو بہتر بناناچاہتے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 918 نئے کیسز رپورٹ
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کا حق ہے یہاں مریضوں کو علاج کی سہولیات ملیں، وفاقی حکومت اس میں بھرپور تعاون فراہم کرے گا، آکسیجن سپلائی سمیت دیگر سہولیات کو بھی بہتر بنائیں گے۔
اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میں چار سال سے اسپتال کے معاملات بہتر کرنے میں لگا ہوا ہوں یہاں ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے اور آگے جاکر اسکو ریسرچ سیںٹر بنائیں گے یہ اسپتال کراچی والوں کے لئے تحفہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی تنخواہیں جلد فراہم کردی جائیں گی فنڈز کی کمی کا سامنا ہے اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ فنڈز فراہم کرے تاکہ تمام مسائل حل ہو سکیں۔