اسلام آباد: معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفر نے گلوکارہ اور اداکارہ میشا شفیع کی جانب سے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام مسترد کردیا ہے۔
علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ”میں ان الزامات کا جواب عدالت کے ذریعے دوں گا۔”
ان کا کہنا تھا کہ ”میں سوشل میڈیا پر الزام تراشی کرنے کے بجائے پروفیشنلی اور سنجیدہ طور پر ان الزامات کا جواب دینے پر یقین رکھتا ہوں۔”
بدھ کو میشا شفیع نے عالمی می ٹو تحریک سے متاثرہ ایک انکشاف انگیز ٹویٹ میں کہا تھا کہ ”علی ظفر نے انہیں کئی مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا۔”
میشا شفیع کا دعویٰ تھا کہ جنسی ہراساں کرنے کی کوششیں ان کے کیرئیر کی ابتداء میں نہیں بلکہ ایک ایسے وقت میں کی گئیں جب وہ مستحکم خاتون تسلیم کی جاتی ہیں۔
Sharing this because I believe that by speaking out about my own experience of sexual harassment, I will break the culture of silence that permeates through our society. It is not easy to speak out.. but it is harder to stay silent. My conscience will not allow it anymore #MeToo pic.twitter.com/iwex7e1NLZ
— Meesha Shafi (@itsmeeshashafi) April 19, 2018
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ”اب میں مزید خاموش نہیں رہ سکتی تھی۔ اپنے تجربے کو دنیا کے سامنے لانے کا مقصد معاشرے میں موجود خاموشی کے کلچر کو توڑنا بھی ہے۔ یہ میرے لیے آسان نہیں تھا۔ لیکن اس سے کہیں زیادہ مشکل خاموش رہنا تھا۔ جو میرے ضمیر کو اب منظور نہ تھا۔”
— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 19, 2018
میشا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں علی ظفر نے ٹویٹ کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ”میں دل کی گہرائیاں سے عالمی”می ٹو موومنٹ” کی حمایت کرتا ہوں اور اس کے مقاصد سے پوری طرح آگاہ ہوں۔ میں ایک بچی اور بچے کا باپ، ایک شوہر اور ایک ماں کا بیٹا ہوں۔ میں ایک ایسا انسان ہوں جو اپنے، اپنی فیملی، اپنے دوستوں اور ساتھیوں کی مدد کے لیے ہر وقت تیاررہتا ہے۔ آج بھی میں ایسا ہی کروں گا۔ میرے پاس خفیہ رکھنے کے لیے کچھ نہیں اور نا ہی خاموش رہنے کا آپشن ہے۔
میں میشا شفیع کی جانب سے خود پر لگائے گئے ہراساں کرنے کے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔ میں انہیں عدالت لے کر جانے کا ارادہ رکھتا ہوں یا اس کا جواب پروفیشنل اور سنجیدہ انداز میں دوں گا ناکہ سوشل میڈیا کے ذریعے۔ کیوں کہ یہاں الزام تراشی کرکے اپنے خاندان، فینز، انڈسٹری اور می ٹی تحریک کی بے عزتی نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں سچ پر یقین رکھتا ہوں اور مجھے یقین ہےکہ فتح سچ کی ہی ہوگی۔”