پاکستان کی پالیسی کو رشک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، عاصم باجوہ

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا کے دوران زندگی اور روزگار کے درمیان توازن کی پالیسی اپنائی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کی خوشخبری سنا دی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’توئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری قوم نے وبا کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی پالیسی کو رشک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

منصوبوں سے 8 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

وزیراعطم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ملکی پالیسی کی عالمی سطح پر حمایت اس کا واضح ثبوت ہے۔

سی پیک منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، عاصم سلیم باجوہ

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ قوم مہلک وبا کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔


متعلقہ خبریں