شہرام خان ترکئی کی دوبارہ کابینہ میں واپسی متوقع

خیبرپختونخوا اسمبلی میں تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کا بل منظور

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ سے برطرف شہرام خان ترکئی نے واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور وزیراعلیٰ محمود خان سے ملاقات کے بعد انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل کر لیا جائے گا۔

پی ٹی آئی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ شہرام ترکئی جلد خیبرپختونخوا کابینہ کاحصہ ہوں گے کیوں کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے ان کے تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہرام خان کوصحت یا جنگلات کا وزیر بنایا جا سکتا ہے۔ دو سابق وزرا عاطف خان اورشکیل احمد کی واپسی کے راستے تاحال مسدود ہیں۔ وزیراعلی محمود خان دونوں ایم پی ایز کی کسی صورت واپسی کے سخت مخالف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عاطف خان سمیت خیبر پختونخوا کے 3 وزراء کابینہ سے فارغ

خیال رہے کہ26جنوری2020میں خیبرپختونخوا کے تین وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔ گورنر کے پی شاہ فرمان نے صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان، وزیر صحت  شہرام ترکئی اورصوبائی وزیر ریونیو شکیل خان کو عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔

شہرام ترکئی کے پاس صوبائی وزیرصحت کا قلمدان تھا۔ عاطف خان کھیل، ثقافت اور سیاحت کے صوبائی وزیر تھے جب کہ شکیل احمد وزیرریونیو تھے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ گورننس کے معاملات پر بہت تحفظات ہیں کچھ بیوروکریٹس صوبے کے اندر بیٹھ کر اپنے ذاتی مفاد  کو دیکھتے ہوئے میرٹ کے برعکس تقرریاں اور تبادلے کر رہے ہیں،  ہم نے اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے۔

خیبر پختونخوا کے برطرف وزراء کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ مل بیٹھ کر مسئلے حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔


متعلقہ خبریں