اسلام آباد: امریکہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کو100 جدید وینٹی لیٹرز فراہم کردیئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں موجود میں امریکی سفارتے خانے نے اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ کورونا سے لڑنے کے لیے پاکستان کو اسٹیٹ آف دی آرٹ وینٹی لیٹرزفراہم کیے گئے ہیں۔
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ ہے۔ وینٹی لیٹرزملک بھرکےاسپتالوں میں نصب ہوں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کے حامل وینٹی لیٹرز کی مالیت 30 لاکھ ڈالرز ہے۔
Made in America, 100 ventilators just arrived in Pakistan! These new ventilators will enable Pakistan to more effectively treat patients suffering from COVID-19 in hospitals across the country. Read our press release here: https://t.co/s6TRwmeLnR #coronavirus pic.twitter.com/iuyjdeDNBh
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) July 3, 2020
اس قبل پاکستان نے امریکی افواج کو کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان کا تحفہ دیا تھا۔ سامان سے بھرا سی ون تھرٹی امریکی افواج کے حوالے کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کا امریکی فوج کے لیے طبی سامان کا تحفہ
طبی سامان لے کر پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ امریکی ائر فورس بیس پہنچا تھا۔ اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پاک فوج کی جانب سے امریکی فوج کو کورونا وائرس سے بچاؤ کا طبی سامان تحفتاً بھیجا گیا تھا۔
امریکہ میں موجود پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک فوج کا یہ اقدام قدرتی آفات سے نمٹنے میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دیرینہ تعاون کا مظہر ہے۔
ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے سفیر نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج اور عوام کے مابین تاریخی اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ اکھٹے مل کر لڑی ہے۔