ایل پی جی کی قیمت میں 3.96 روپے فی کلو گرام کا اضافہ


اسلام آباد: پاکستان میں تیل اور گیس کی ترسیل کے ذمہ دار ادارے اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 3.96 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کردیا۔

اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں3.96 روپے فی کلوگرام اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اوگرا کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 46.76 روپے فی سلنڈراضافہ کردیا گیا ہے۔

اوگرا نے جولائی کیلئے 11.8 کلوگرام گھریلوسلنڈرکی نئی قیمت1345.07روپےمقررکردی ہے۔ جون کیلئے 11.8کلوگرام گھریلوسلنڈرکی قیمت1298.31 روپے تھی۔

خیال رہے کہ 26 جون کو وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پٹرول کی قیمت میں 25 روپے اضافہ کردیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 21 اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 31 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا تھا۔ اس کے علاوہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل 101 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 59 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: سستا پیٹرول کہاں گیا؟

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ  یکم جون سے پیٹرول کی نئی قیمت76.52 روپے کا اطلاق ہوا تو ایک روز بعد ہی ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں فلنگ اسٹیشنز پر فروخت بند کردی گئی تھی۔

بعد ازاں  اوگرا کی جانب سے ذمہ دار کمپنیوں کو نوٹسز اور جرمانے کیے گئے مگر پٹرول بحران کم نہیں ہوا تھا۔

اوگرا کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہتھا کہ وزارت توانائی اور اوگرا ریٹل آؤٹ لیٹس تک سپلائی یقینی بنا رہے ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مصنوعات کی درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ بھی ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر فوری کارروائیاں کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں