لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے سی ای او وسیم خان نے بتایا ہے کہ جن دس کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ان کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئےجن میں سے چھ کھلاڑیوں کے نتائج منفی آئے ہیں۔
آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ محمد حفیظ، وہاب ریاض ، شاداب خان، فخر زمان، محمد حسنین اور محمد رضوان کے دوبارہ کئے گئے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جن ریسرو کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ہوئے ان میں عماد بٹ کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہ پلیٗرز اورگیارہ آفیشلز کے ہم نے دوبارہ ٹیسٹ لیے اوران سب کے رزلٹ دوبارہ منفی آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جن کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آئے ہیں ان میں حیدر علی، حارث رؤف، کاشف بھٹی اور عمران خان شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) نے پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کرتے ہوئے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں پر سفری پابندی لگا دی۔
ذرائع کے مطابق ای سی بی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کورونا متاثرہ کھلاڑی 28 جون کو انگلینڈ میں داخل نہیں ہوں سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم 28 جون کو برطانیہ پہنچے گی، پاکستانی اسکواڈ بلیک فینچ نیوروڈ وارسیسٹر میں 14 روز قرنطینہ میں رہے گا۔
حارث روف، شاداب خان اور حیدر علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
ای سی بی کے مطابق 13جولائی پاکستانی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر کے لئے روانہ ہو گی جہاں وہ پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ ڈربی شائر میں 2 انٹرنل فور ڈے پریکٹس میچ بھی کھیلے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلےگی جس کے حتمی شیڈول کا اعلان جلد ک دیا جائے گا۔