سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے روایتی ریاستی دہشت گردی کے تحت دو مظلوم کشیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ بے گناہ اورنہتے کشمیریوں کو عیدالفطر کے موقع پر شہید کیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر: حریت رہنما جنید صحرائی ساتھی سمیت شہید
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی قابض افواج، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بھارتی پولیس نے مشترکہ طور پر دمہال حانجیپورہ میں گھر گھر تلاشی لینے کے دوران دونوں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔
بھارتی حکام نے کولگام اور شوپیان ڈسٹرکٹس میں موبائل فون سروس سمیت انٹرنیٹ کی سہولتوں کو بھی منقطع کردیا ہے۔
بھارتی افواج مظلوم کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، دفتر خارجہ
مقبوضہ وادی چنار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی حکام کو اس بات پر سخت غصہ ہے کہ مظلوم کشمیریوں نے عید الفطر کا تہوار پاکستان کے ساتھ کیوں منایا؟
چیئرمین جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ (ڈی پی ایم) اور حریت رہنما خواجہ فردوس کا کہنا ہے کہ بھارت کی قابض افواج نے پرامن احتجاجی مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کیا ہے کیونکہ وہ عیدالفطر کے موقع پرحق خود ارادیت کے حصول کی خاطر مظاہرہ کررہے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خواجہ فردوس نے اس ضمن میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو عیدالفطر کا مذہبی تہوارپاکستان کے ساتھ منانے پر بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔
مودی حکومت کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے، عمران خان
خواجہ فردوس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ پہلے دن سے محبت کرتے ہیں اور اسلامی تہواروں سمیت دیگر امور کو پاکستان کے ساتھ ہی مناتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
چیئرمین جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ خواجہ فردوس نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیے جانے کے واقعہ کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دی جانے والی قربانیاں کسی طوربھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور حق خود ارادیت کے حصول کی تحریک اپنی منزل پر پہنچنے تک جاری رہے گی۔
مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے ساتھ عید منائی جا رہی ہے
بھارت کی قابض افواج نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بھی حریت رہنما جنید صحرائی کو ساتھی سمیت گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کردیا تھا۔