پاکستان: غیر ملکی ایئر لائن کو لینڈنگ کی اجازت مل گئی

سی اے اے: اندرون ملک پروازوں میں لازمی کھانا فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کو لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

کورونا: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

ہم نیوز کے مطابق سی اے اے نے یہ اجازت ان حکومتی اقدامات کے نتیجے میں دی ہے جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے قطرایئر لائن کی تین پروازوں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں جاری کردہ شیڈول کے حوالے سے بتایا ہے کہ 26 مئی کو ایک پرواز دوحہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گی جب دوسری پرواز بھی اسی دن دوحہ سے اڑان بھر کر ملتان پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق قطر ایئر لائن کی تیسری خصوصی پرواز 27 مئی کو دوحہ سے اڑان بھرے گی اور اسلام آباد میں اترے گی۔

یو اے ای میں 70 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، زلفی بخاری

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ قطر ایئر لائن کی خصوصی پروازیں واپسی میں قطر سمیت دیگر ممالک جانے کے خواہش مند مسافروں کو واپس لے کر روانہ ہوں گی۔

قطر ایئر لائن کی خصوصی پروازوں سے پاکستان پہنچنے والے تمام مسافروں کی قواعد و ضوابط کے مطابق ایئرپورٹس پراسکریننگ کی جائے گی اور طبی عملہ معائنہ بھی کرے گا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے تحت تمام مسافروں کو محکمہ صحت کی خصوصی ٹیمیں مختص قرنطینہ سینٹرز منتقل کردیں گی جہاں ان کے سیمپلز لیے جائیں گے۔

بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئےخصوصی ہدایت نامہ جاری

ہم نیوز کے مطابق جن مسافروں کی  ٹیسٹ رپورٹس مثبت آئے گی انہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کردیا جائے گا اور جن مسافروں کی ٹیسٹ رپورٹس منفی آئی انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں