سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 15ہزار کے قریب پہنچ گئی


کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 15ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے کہ 255 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بتایا کہ ان کے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 870نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد14ہزار916ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ کرگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11ہزار397ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا: پاکستان میں متاثرین کی تعداد 37 ہزار 218ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا جس کے ایک ماہ بعد یعنی 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہوئی تھی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد37 ہزار 218 سے بڑھ گئی ہے جب کہ  اب تک ملک میں 803اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

پنجاب میں کل 13 ہزار 914 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 14 ہزار916 ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 423، بلوچستان میں دو ہزار 310، آزاد کشمیر میں 105 اور گلگت بلتستان میں 501 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 866 تک پہنچ گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ284 اموات ہوئی ہیں جب کہ پنجاب234، بلوچستان30، اسلام آباد 07، گلگت بلتستان4 اور آزادکشمیر میں ایک شخص کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہوا۔

 


متعلقہ خبریں