اقرا عزیز کو شادی کے بعد پہلی عیدی مل گئی

اقرا عزیز کو شادی کے بعد پہلی عیدی مل گئی

اسلام آباد: گزشتہ برس دسمبر میں شادی کے رشتے میں بندھنے والی اقرا عزیز کو شادی کے بعد پہلی عید پر والدہ سے عیدی مل گئی ہے۔

معروف اداکارہ کی والدہ بیٹی کے لیے عیدی لے کر ان کے گھر پہنچیں تو کچن میں کام کرتی اقرا عزیز اپنی والدہ کو دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

اقرا نے اپنی پہلی عیدی لینے کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ  فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شئیر کی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ہر دلعزیز جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین ہمیشہ کچھ نہ کچھ ایسا ضرور کرتے ہیں جس سے ان کے مداح ان پر پیار نچھاور کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

قبل ازیں ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کر دی سے شہرت کا عروج حاصل کرنے والی اقرا عزیز نے سماجی دوری کے دنوں میں کوکنگ کو اپنی مصروفیت بنا لیا تھا۔

اقرا عزیز نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر یاسر حسین کے لیے بنائے سالن کی تصویر لگائی اور ساتھ ہی لکھا ہے ’کوئی کھانا چاہے گا؟‘

 

View this post on Instagram

 

Gosht Aloo anyone??? #lunchisready #covid

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN?? (@iiqraaziz) on

قبل ازیں اداکارہ کے شوہر یاسر حسین نے اقرا کے لیے ان کی پسندیدہ ڈش پلاؤ بنایا تھا جسے اقرا نے پیار کے پلاؤ کا نام دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

Don’t miss it?‍♀️ . LINK IN BIO?

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN?? (@iiqraaziz) on

اقرا نے ’پلاؤ‘ بنانے پر اپنے شوہر کو بہترین باورچی قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں