پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 238 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 3 ہزار 730 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج کاروبار مثبت زون میں رہا اور مارکیٹ کا اختتام 238 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 32 ہزار 553 کی سطح پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں موجود رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 314 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور انڈیکس 26 پوائنٹس کی کے ساتھ 32 ہزار 288 کی سطح پر گر گیا تھا۔

کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور کاروبار کے دوران انڈیکس میں 272 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 32 ہزار 586 کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 124,866,362 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,026,054,948 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں آل کراچی تاجراتحاد نے آن لائن بزنس سے متعلق ایس او پیز کو مسترد کر دیا

گزشتہ روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 491 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر ملاجلا رحجان دیکھنے میں آیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 44 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 831 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کا اختتام 667 پوائنٹس کے اضافے سے 33 ہزار499 کی سطح پر ہوا تھا۔

منگل کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور انڈیکس میں1076 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں صرف41 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ جمعرات کو مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں