سندھ: عوام کا راشن کے بجائے بھاشن پہ گزارا کرانا ہے، حلیم عادل

سندھ: قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ این آئی سی وی ڈی منتقل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے پی پی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کا راشن کے بجائے صرف بھاشن پر گزارا کرانا تھا اس لیے صوبائی حکومت نے ٹائیگر فورس سے علیحدگی اختیار کی۔

سندھ حکومت کا ٹائیگر فورس سے کام لینے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے سندھ کے صوبائی وزیر امتیاز شیخ کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کو جب معلوم ہوا کہ ٹائیگر فورس راشن کی تقسیم میں بھی مدد کرے گی تو اس نے لاتعلقی ظاہر کردی۔

پی ٹی آئی رہنما نے الزام عائد کیا کہ اگر راشن ہوتا تو کوئی تقسیم کرتا؟ لیکن اس وجہ سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔

پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ ٹائیگر فورس ایک قومی سطح کی اعزازی فورس ہے جس میں دس لاکھ نوجوان مرکزی سطح پر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فورس میں ڈیڑھ لاکھ سندھ کے نوجوان بھی شامل ہیں۔

ٹائیگر فورس کےنام پر ایشو نہیں بنانا چاہیے، گورنر پنجاب

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قدرتی آفات کا مقابلہ قومیں کیا کرتی ہیں اور اسی لیے پورے ملک کے نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے مختلف طبقہ ہائے فکر کے نوجوانوں نے خود کو عوام کی مدد کے لیے پیش کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کا کسی جماعت سے جوکوئی تعلق نہیں ہے اور یہ قومی فورس ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ان کا کنوینئر مقرر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ فورس سیاسی ہوتی تو اس کا کنوینئر کوئی پی ٹی آئی کا رہنما ہوتا۔

‘کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا نام تبدیل کیا جائے’

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن مکمل ہوتے ہی تمام تفصیلات چیف سیکریٹریز کو بھجوا دی گئی تھیں۔

حکومت سندھ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ سندھ حکومت ریلیف کے کاموں سے عوام کو دور رکھنا چاہتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ڈیڑ لاکھ نوجوان ہم نے حکومت سندھ کے حوالے کیے جس سے لاتعلقی کر دی گئی ہے۔

سندھ حکومت کا ٹائیگر فورس کو راشن تقسیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا کہ حکومت سندھ اپنے جیالوں سے کرپشن کرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔


متعلقہ خبریں