امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کےتمام کنسرٹس منسوخ



ہالی ووڈ کی امیر ترین گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال شیڈول اپنے تمام کنسرٹس منسوخ کر دیئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا “مجھے بہت دکھ ہے کہ میں اس سال آپ کو اپنے کنسرٹس میں نہیں دیکھ پاؤں گی لیکن مجھے معلوم ہے کہ یہ صحیح فیصلہ ہے۔”

 

ٹیلرسوئفٹ نے لکھا کہ اس وقت قرنطینہ میں رہنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ گلوکارہ نے پرستاروں سے گھروں پر رہنے کی درخواست کرتے ہوئے جلد کنسرٹس کرنے کی امید بھی ظاہر کی۔

گلوکارہ نے 2019 میں ریلیز ہونے والی اپنی البم کی تشہیر کیلئے رواں سال چار دن کیلئے امریکہ کے دو مختلف مقامات پر پرفارم کرنا تھا تاہم کورونا وائرس کے سبب انہوں نے 2020 میں شیڈول تمام پروگرام منسوخ کردیئے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ 2020 میں شیڈول پروگرام 2021 میں ہوں گے اور جن لوگوں نے ٹکٹس خریدے ہیں وہ آئندہ سال بھی قابل استعمال ہوں گے تاہم ٹکٹس واپس کر کے پیسے بھی لیے جا سکتے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں