وزیر اعلیٰ بلوچستان کا پی ایچ ڈی کرنے والے طالبعلم کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

Sarfraz Bugti

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کے پی ایچ ڈی کرنے والے ہر طالبعلم کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 13 ویں نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور نوجوانوں کے درمیان دوریاں ختم کرنی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 سالوں میں 30 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ گریجوایٹ بزنس پلان بھی لائیں گے اور بلا سود قرضہ دیں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں بینظیر بھٹو اسکالر شپ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ بنیادی سطح سے اعلیٰ سطح تک تعلیمی اسکالر شپ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سائنسز میں پی ایچ ڈی کرنے والے بلوچستان کے ہر طالب علم کو اسکالر شپ دیں گے۔ دنیا بھر کی 200 اعلیٰ ترین جامعات میں تعلیم کے لیے مکمل اسکالر شپ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بے بنیاد پراپیگنڈے کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان کا ہر شہری امن کا خواہاں ہے اور بلوچستان کے مسئلے کو سمجھنے کے لیے تاریخ سے واقفیت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو حقائق بتانے کی ضرورت ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں بلوچستان میں ریاست اور علیحدگی پسندوں کی جنگ ہے یہ تاثر غلط ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں