کرغزستان سے خصوصی طیارہ 171 طلبا کو لے کر کوئٹہ پہنچ گیا

PIA

کوئٹہ: کرغزستان سے خصوصی طیارہ 171 طلبا کو لے کر کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچ گیا۔

کوئٹہ پہنچنے والے خصوصی طیارے میں بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا وطن واپس پہنچے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایئر پورٹ پر طلبا کا استقبال کیا۔ اس موقع پر طلبا کے والدین بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے جنہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرغزستان سے 171 طلبا خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچے ہیں۔ خصوصی طیارے کا اہتمام بلوچستان حکومت نے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وطن واپس آنے والے طلبا میں سے 95 کا تعلق بلوچستان سے ہے اور یہ تمام طلبا آج رات بلوچستان حکومت کے مہمان ہوں گے۔ کل صبح دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کو روانہ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر سیل

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 6 سے 7 مزید طلبا کرغستان میں موجود ہیں جبکہ کرغزستان میں اب حالات میں معمول پر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان طلبا کی تعلیم کے مستقبل کے لیے کابینہ میں مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی ہدایت پر خصوصی طیارہ طلبا کو لینے کرغزستان گیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں