طبیعت بہتر ہونے پر شاہ رخ خان اسپتال سے ڈسچارج

شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو طبیعت سنبھلنے پر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے 21 مئی کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنی بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ  کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھا۔ پہلے کوالیفائر میچ کے بعد انہیں ہیٹ اسٹروک اور ڈی ہائیڈریشن کے باعث احمد آباد کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

شاہ رخ خان سے پہلے مجھے منت بنگلے کی آفر ہوئی تھی، سلمان خان

کنگ خان کی طبیعت خرابی کی خبر سامنے آتے ہی اہلیہ گوری خان اور اداکارہ جوہی چاولہ اپنے شوہر جے مہتا کے ساتھ ان کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچی تھیں۔ تاہم اب طبیعت بہتر ہونے پر کنگ خان کو اسپتال سے ڈسچارچ کر دیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں