اسلام آباد : خصوصی طیارہ امریکی شہریوں کو لے کر روانہ

ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن آمد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی طیارہ 265 امریکی شہریوں کو لے کر روانہ ہو گیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق امریکی سفارت خانے کا عملہ مسافروں کی سہولت کے لیے متحرک رہا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے خصوصی طیارے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایوی ایشن حکام نے امریکی طیاروں کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ اسلام آباد سے تین لگژری گاڑیاں لے کر واپس روانہ ہوا تھا۔

حکومت پاکستان نے امریکی سفارت خانے کو گاڑیاں ساتھ لے جانے کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، چین سے امدادی سامان لے کر طیارہ پاکستان پہنچ گیا

امریکی ایئرفورس کا خصوصی طیارہ جرمنی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔طیارہ امریکی سفارت خانے کے عملے کے لیے 3 بیگ بھی ساتھ لایا تھا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپن ی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بین الاقوامی بلکہ ڈومیسٹک فلائٹس پر بھی پابندی عائد ہے۔

پاکستان نے ہی اپنی فضائی حدود ہر قسم کی فلائٹس کے لیے بند کر رکھی تھی تاہم یہ طیارہ حکومت کی خاص اجازت سے پاکستان پہنچا تھا۔

قبل ازیں بلغاریہ کا خصوصی طیارہ بھی اپنے سفارتی عملے کو لے جانے پاکستان آیا تھا۔

بلغاریہ سے خصوصی طور پر آنے والے طیارے میں پاتلٹ سمیت کیبن کریو کے تین افراد شامل تھے۔


متعلقہ خبریں