سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا سے 61 سالہ خاتون چل بسیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی۔ مقبوضہ وادی میں کورونا وائرس کے 173 کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس: نیویارک میں 9/11 سے زیادہ ہلاکتیں
دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور88,965 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ ہزار تین سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
یورپ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھتیس سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں مسلسل چھٹے روز بھی ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔