’ قوم آٹا اور چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف آپریشن کلین اپ چاہتی ہے’


پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ قوم آٹا اور چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف آپریشن کلین اپ چاہتی ہے، ملوث لوگوں کی نشان دہی کردینے سے بات نہیں بنے گی۔ 

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امدادی پیکجز کے اعلانا ت ہوتے ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہوتا، دیہاڑی دارمزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کوئٹہ میں ڈاکٹرز پر پولیس کے لاٹھی چارج اور تشدد کی مذمت کرتے ہیں،حکومت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل ا سٹاف کو حفاظتی کٹس اور سامان مہیا کرے۔


متعلقہ خبریں