فلپائن: کورونا وائرس قانون کی خلاف ورزی پر شہری کوگولی مار دی گئی


منیلا: فلپائن میں کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک شخص کو گولی مار دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق63 سالہ شخص نشے میں تھا اور اس نے پولیس چوکی پر مامور اہلکاروں کو دھمکی دی تھی۔ ہلاک ہونے والے شخص نے کورونا وائرس کے بچاؤ کیلئے منہ پر ماسک نہیں پہنا تھا، پولیس اہلکاروں نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت تو اس نے مشتعل انداز میں تیز دھار آنے سے حملہ کیا۔

بزرگ کو سمجھانے والے پولیس اہلکار نے اپنے دفاع میں گولی چلائی جو موت کا سبب بنی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پابندی نہ کرنے پر شہری کو گولی ماری گئی ہے۔

خیال رہے کہ فلپائن کے صدر روڈریگو دوٹرٹے نے حکم جاری کر رکھا ہے کہ  قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مار دی جائے۔

انہوں نے رات گئے ٹیلی ویژن پر قومی خطاب میں کہا ’اس وقت حکومتی احکامات کی پیروی کریں کیوں کہ صورتحال اتنی پیچیدہ ہے کہ حکومت کو یہ حکم جاری کرنا پڑا‘۔ کی پیروی کریں کیونکہ یہ بات اہم ہے کہ ہمارے پاس حکم ہے۔

صدر نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹروں کو نقصان نہ پہنچائیں، کیونکہ یہ ایک سنگین جرم ہے۔ پولیس اور فوج کو میرے احکامات ہیں کہ اگر کوئی پریشانی پیدا کرتا ہے اور ان کی جان کو خطرہ ہو تو اس کو گولی مار دو۔


متعلقہ خبریں